جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اس چیز کیلئے میں اپنا کیرئیربھی قربان کردوں گی کترینہ کیف کے بیان نے ہلچل مچا دی

datetime 28  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ محبت کو پانے کےلئے بغیر کچھ سوچے اپنا کرئیر قربان کردوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف جو مختلف اداکاروں کےساتھ گہری دوستی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراپنے دلچسپ بیانات سے مداحوں کو محظوظ بھی کرتی رہتی ہیں، انہوںنے کہاکہ اگر انہیں کرئیراورمحبت یا شادی کے درمیان ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑجائے تو وہ اپنی محبت کے آگے اپنا بہترین کرئیرقربان کردیں گی۔کترینہ کیف نے کہاکہ اگر کسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کی خواہش بھی ہو تو کچھ بھی سوچے سمجھے بغیر شادی رچا لوں گی اور گھرپررہ کر بچوں کوسنبھالوں گی۔
مردوں کے اپنے کرئیر پرزیادہ توجہ دینے اورشادی سے دور بھاگنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ حسینہ نے کہا کہ چاہے وہ مرد ہو یا خاتون شادی ان کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اور اس حوالے سے وہ خود ہی بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو شادی کرنے کے بجائے اپنے کرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی خواہشمند ہوتی ہیں، بالکل اسی طرح بہت سے مرد بھی ہوتے ہیں جو کرئیر پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں لیکن اگر فطری طور پر بات کی جائے تو خواتین زیادہ اپنے خاندان کی جانب مائل ہوتی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کا خیال رکھتی ہیں، خواتین مختلف چیزوں کو مختلف اندازمیں دیکھتی ہیں لیکن اگر مجھ سے اس حوالے سے پوچھا جائے تو میں دونوں چیزوں کو منتخب کرنا چاہوں گی۔‎



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…