اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کیلئے پشاوری چپل بنانے والا گرفتار

datetime 27  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلی حیات نے بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے لیے ہرن کی کھال سے خصوصی طور پر چپل تیار کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں نے اداکار کیلئے مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور پشاوری چپلوں کے مشہور کاریگر جہانگیر خان کو چپل کے 2 جوڑے تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا۔جہانگیر نے وہ 2 جوڑے تو تیار کیے تاہم ساتھ ہی شاہ رخ خان سے اپنی محبت کے اظہار کیلئے تحفے کے طور پر ہرن کی کھال سے خصوصی چپل کی ایک اضافی جوڑی بھی تیار کی۔ہرن کی کھال سے چپل تیار کرنے پر خیبر پختونخوا کا محکمہ جنگلی حیات حرکت میں آیا اور اس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر جہانگیر خان کو گرفتار کرلیا اور ہرن کی کھال سے بنی چپل کی جوڑی بھی اپنے قبضے میں لے لی۔واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ہرن کے شکار اور اس کی کھال کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔جہانگیر خان اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کیلئے بھی شیر کی کھال سے پشاوری چپل تیار کر چکے ہیں۔شاہ رخ خان کیلئے پشاوری چپل کا آرڈر دینے کے بعد ان کی کزن نور جہاں نے بتایا تھا کہ اداکار کی خصوصی فرمائش پر انہوں نے ان چپلوں کا آرڈر دیا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے 1997 میں بھی شاہ رخ خان کو پشاوری چپل کا تحفہ دیا تھا اور وہ بھارت جاکر دوبارہ انہیں ان چپلوں کا تحفہ دیں گی۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…