ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلم ’’عاشقی‘‘ کے ہیرو اور ماضی کے اسٹائلش اداکار راہول روئے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکار راہول روئے نے فلمی سفر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد اداکار نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اپنی پہلی فلم کی طرح کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے۔
راہول روئے نے 2001 کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن 5 سال بعد فلم ’’نوئٹی بوائے‘‘ سے واپسی کی لیکن فلم کوئی کمال کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے بعد وہ سلور اسکرین سے ہی غائب ہوگئے۔گزشتہ دنوں ماضی کے ہیرو راہول روئے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں موٹاپے کے باعث پہچاننا کسی صورت ا?سان نہیں بلکہ ناممکن ہے۔راہول روئے کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے جس کے بعدان کے موٹاپے پر نئی بحث کا اغاز ہوگیا ہے جب کہ کئی مداحوں کی جانب سے فلمی دنیا سے دوری کی وجہ ان کے موٹاپے کو قرار دیا جارہا ہے
فلم’’عاشقی‘‘ کے ہیرو کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل،موٹاپے کے باعث پہچانناناممکن‘ مداح حیران
26
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں