ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر اداکارہ پریتی زنٹا سے معافی مانگ لی ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی ماضی کی مشہور فلم ’’دل سے‘‘ کے 18 سال پورے ہونے پر فلم کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اور
فلم میں شامل تمام فنکاروں کا نام لیتے ہوئے فلم کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی تاہم وہ ہیروئن پریتی زنٹا کا نام لینا بھول گئے تھے۔
شاہ رخ خان کو بعد میں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے دوبارہ سوشل میڈیا پر فلم کا ایک اور کلپ شیئر کرتے ہوئے پریتی زنٹا سے معافی مانگ لی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان، منیشا کوئرالا اور پریتی زنٹا کی فلم دل سے کو 18 سال پورے ہو گئے ہیں۔منی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل سے لو سٹوری پر مبنی ہے۔جس کو شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔
شاہ رخ خان نے سرعام معروف اداکارہ سے معافی مانگ لی ، وجہ کیا بنی ؟جانئے
24
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں