جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز پر سے پردہ اٹھا دیا

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار آج دنیا کی کامیاب شخصیات میں کیا جاتا ہے، جو 34 سال کی عمر میں بولی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کا دل جیت رہی ہیں۔اسٹار ورلڈ انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے اپنے کیریئر کے حوالے سے کئی اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ ایک لاپرواہ نوجوانی کے دور سے وہ ایک پر عزم خاتون کیسے بن گئیں۔پریانکا کا کہنا تھا کہ ’میں 17 سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اور مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں۔مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا، میں اپنے کیریئر میں فِضائی اِنجنیئر بننے والی تھی تاہم پھر میں کسی اور فیلڈ میں آگئی اور پوری دنیا مجھے جاننے لگی۔پریانکا بولی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جو اپنے بل بوتے پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی رہیں۔ان کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ ’میں نے ہندی سینما میں آگے بڑھنے کی کوشش کی، نہ ہی میری کوئی ٹریننگ تھی، نہ ہی کوئی مدد کرنے والا، نہ ہی کوئی تجربہ، میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا، میں نے اپنے کیریئر میں کامیابی، ناکامی، خوشی، دکھ سب کچھ دیکھا لیکن یہ سب میرا اپنا تھا‘۔پریانکا چوپڑا کو سال 2000 میں مس ورلڈ کے خطاب سے نوازا گیا، انہیں نیشنل ایوارڈ اور ہندوستانی نامور ایوارڈ پدماشری بھی دیا جاچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…