جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالورز کس کے؟ جان کر آپ حیران رہ جا ئیں گے

datetime 21  اگست‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹر نگ ڈیسک )بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی میں کیا مماثلتیں ہو سکتی ہیں یہ کام تجزیہ نگاروں کا ہے۔لیکن آج ایک بات واضح طور پر نظر آئی کہ وہ دنوں انڈیا کی مقبول ترین شخصیتوں میں شامل ہیں۔کم از کم ٹوئٹر کے فالوورز کو دیکھ کر تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ دونوں مقبول ترین شخصیتیں ہیں۔لیکن اگر فیس بک پر فالوورز کی بات کی جائے تو وزیر ا‏عظم نریندر مودی کے قریب ترین صرف سلمان خان اور دیپکا پاڈوکون ہیں کیونکہ ان سب کی لائکس کی تعداد تین کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ امیتابھ بچن کو ابھی ڈھائی کروڑ لائکس بھی نہیں ملے ہیں۔
بہر حال ٹوئٹر پر وزیر اعظم مودی اور اداکار امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 22 ملین یعنی دو کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور انڈیا کی کوئی دوسری شخصیت ان سے آگے نہیں۔
سنيچر اور اتوار کی شب امیتابھ بچن نے اپنے فالوورز کی تعداد 22 ملین کے پار جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا: بااااااڈوووومبااااا، ٹوئر فالورز کی تعداد 22 ملین۔ AB22Million# آپ سب کا شکریہ، آپ کی محبتوں کی بدولت یہ ممکن ہو سکا۔‘جبکہ ان دونوں کے پیچھے شاہ رخ خان ہیں جن کے فالوورز کی تعداد تقریباً 21 ملین یعنی دو کروڑ دس لاکھ ہے۔ سلمان خان کے فالوورز کی تعداد ابھی دو کروڑ تک نہیں پہنچی ہے جبکہ ان سے ذرا پیچھے عامر خان ہیں۔شاہ رخ خان کے ٹوئٹر اور فیس بک کے فالوورز تقریبا برابر ہیں۔ٹوئٹر پر انڈیا کی خواتین میں بازی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے ہاتھ ہے وہ پرینکا سے آگے ہیں۔ فیس بک پر انھیں نریندر مودی اور سلمان کے بعد سب سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔
ٹوئٹر پر کرکٹرز میں انڈیا کے لیجینڈ تنڈولکر ابھی تک سب سے آگے ہیں جبکہ ان کے پیچھے وراٹ کوہلی ہیں۔اداکارہ پرینکا چوپڑہ اور دیپکا پاڈوکون میں ٹوئٹر پر مقابلہ سخت ہے
خیال رہے کہ لائکس اور فالوورز کی تعداد میں اتار چڑھاؤ ہمہ وقت جاری رہتا ہے لیکن اولمپکس کے موسم میں مقبولیت کی یہ ریس دلچسپی سے خالی نہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…