پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت پہنچتے ہی نرگس فخری کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اداکارہ پو لیس اسٹیشن پہنچ گئی

datetime 18  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 6 لاکھ سے زائد کی شاپنگ کرلی گئی جس کی انہیں خبر ہی نہیں۔بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کئی ماہ امریکا میں رہنے کے بعد بھارت پہنچتے ہی کئی مسائل سے دوچار ہوگئی ہیں جب کہ اداکارہ کو اپنی فلم کی پروموشن کے دوران ناکام معاشقے پرچبھتے ہوئے سوالات کا سامنا ہے وہیں اب ان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا اورفراڈ کاشکار ہوگئی ہیں۔نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 6 لاکھ روپے کی شاپنگ کرلی گئی جس کی انہیں کان و کان بھی خبر نہ ہوئی تاہم بینک کی جانب سے موبائل فون پر ٹیکسٹ پیغام کے بعد اداکارہ کو اپنے ساتھ ہوئے دھوکے کا علم ہوا جس پر اداکارہ نے ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والے فراڈیے نے اداکارہ کے کارڈ کی تفصیلات حاصل کرکے جعلی کارڈ بنا رکھا تھا تاہم پیر کے روز نرگس فخری کے کریڈٹ کارڈ سے 9 ہزار ڈالرز سے زائد کی ٹرانزکشن پر اداکارہ کو اپنے ساتھ فراڈ کا علم ہوا جس کی مالیت 6 لاکھ روپے سے زائد ہے جب کہ فراڈ کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا ا?غاز کردیا ہے اور بینک سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…