جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے،ایک فلم کا معاوضہ کتنا؟ ناقابل یقین انکشاف

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔بالی ووڈ میں فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کے بعد فلم نگری کے حکمران خانز شاہ رخ خان، عامرخان، سلمان خان، اکشے کمار سمیت متعدد اداکاروں نے فلموں کے معاوضہ منافع سے لینا شروع کردیا ہے تاہم اب سلو میاں نے تمام صف اول کے اداکاروں کو معاوضہ لینے میں مات دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم’’سلطان‘‘ کے لیے پروڈیوسر آدتیا چوپڑا سے معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فلم کے منافع سے 50 فیصد معاوضہ دیا جائے گا جب کہ سلو میاں اور یش راج فلمز کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ٹھن بھی گئی تھی لیکن اب پروڈیوسر نے معاہدے کے تحت معاوضہ دینے کی حامی بھرلی ہے۔فلم ’’سلطان‘‘ پر95 کروڑ کی لاگت آئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 300 کروڑ کے قریب قریب کمائی کرلی ہے جب کہ سلو میاں کو معاہدے کے مطابق 2 ماہ میں 106 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں جب کہ فلم کو مختلف زبانوں میں ڈب کر کے جاپان، جرمنی اور پولینڈ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے منافع سے سلو میاں کو مزید رقم بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم’’سلطان‘‘ میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…