بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

وہ خبر آ ہی گئی جس کا سب کو انتظار تھا ، کرینہ اور شاہد کپور کی محبت مین دراڑ کیوں آئی ؟ راز پر سے پردہ فاش

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سٹارز شاہد کپور اور کرینہ کے درمیان بہت گہری دوستی اور محبت کا رشتہ تھا۔ لیکن یہ تعلق کیوں ٹوٹا؟ کسی کو اس کی خبر نہیں، تاہم اب ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں اس راز سے پردہ فاش کر دیا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہد اور کرینہ کے درمیان رشتے کو کون نہیں جانتا۔ ان دونوں اداکاروں نے جنم جنم ساتھ دینے کے وعدے کئے تھے لیکن اچانک ایسا کیا ہوا جس سے دونوں نے پل بھر میں یہ تعلق توڑ دیا۔ دونوں نے آج تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، لیکن بھارتی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہا اس نے ان کی علیحدگی کی اصل وجہ دریافت کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریتا راؤ دونوں کی علیحدگی کی وجہ بنیں۔ شاہد نے امریتا کو بہت وقت دینا شروع کر دیا تھا اور یہ بات کرینہ کو پسند نہیں تھی۔ یہی وہ موقت تھا جب سیف علی خان ان کی زندگی میں ایک اچھے دوست بن کر آئے۔ کرینہ نے اپنے دل کی ہر بات سیف کو بتا دی۔ کچھ عرصہ گزرنے کے بعد سیف علی خان اور کرینہ نے فلم ‘ٹشن’ سائن کر لی۔ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں دوستی گہری ہوتی چلی گئی اور دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ ٹیلی وژن ناظرین کو مشہور پروگرام ‘کافی ود کرن’ کی وہ قسط تو ضرور یاد ہوگی جس میں کرینہ نے سیف علی خان کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ دراصل کرن جوہر نے کرینہ سے سوال کیا کہ اگر انھیں کسی ایک شخص کو منتخب کرنا پڑے تو وہ کون ہوگا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے کرینہ نے سیف علی خان کا نام لیا تھا۔ دونوں اداکار ایک دوسرے کے اتنے قریب آ گئے تھے کہ سیف نے اپنے بازو پر کرینہ کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا تھا۔ کرینہ کپور کو سیف علی خان کی یہ ادا اتنی پسند آئی کہ انہوں نے انھیں اپنا جنم جنم کا ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا اور بالآخر دونوں اداکاروں کی شادی ہو گئی۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…