لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’’فاسٹ اینڈ فیورئس‘‘ سیریز کی نئی فلم’’فاسٹ ایٹ ‘‘کے ایکشن سے بھرپور مناظر کی شوٹنگ کی ویڈیو فینز کے لیے ریلیز کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اونچی عمارتوں سے گرتی تیز رفتارکاریں،تباہی کے مناظر،خطرناک اسٹنٹس یہ ہیں فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی فلم کی شوٹنگ کے نئے کلپس،ایکشن سے بھرپور مناظر کی عکسبندی کی نئی وڈیو مداحوں کے لیے ریلیز کی گئی ہے۔فاسٹ اینڈ فیوریس ایٹ میں اداکار وِن ڈیزل، جیسن اسٹیتھم اوردا راک ہتھیار تھامے دشمنوں کا مقابلہ بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم فاسٹ اینڈ فیورس7 پہلے ہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچادیا تھا اور ریلیز کے پہلے ہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی تھی۔واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس ایٹ آئندہ سال 18اپریل کومداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی۔