ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کی جانب سے راجیش کھنہ کو’’عام درجے‘‘ کا اداکار کہنے پر ٹوئنکل کھنہ بھڑک اٹھیں۔بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتے ہیں اور اب انہوں نے ماضی کے لیجنڈری اداکار راجیش کھنہ کو’’عام درجے‘‘ کا اداکار قرار دے دیا جس پر لیجنڈری اداکار کی بیٹی اور اکشے کمار کی بیوی ٹوئنکل کھنہ نے شدیدغصے کا اظہارکیا ہے۔ٹوئنکل کھنہ کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ اگر آپ کسی زندہ شخص کی عزت نہیں کرسکتے تو کم ازکم دنیا سے رخصت ہونے والے کی توکر ہی سکتے ہیں جبکہ فلمساز کرن جوہر نے بھی ٹوئنکل کھنہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سنیارٹی کا لحاظ اپنی جگہ لیکن یہ واقعی ایک بہت خراب مثال ہے جو کسی اپنے شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص کے لئے نہیں ہوسکتی ۔