بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

امجد صابری کے مبینہ قاتل کی گرفتاری،کراچی پولیس چیف کا حیرت انگیز موقف،ملزم کے والدپولیس پربرس پڑے

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے کہاہے کہ امجد صابری قتل کیس میں ابھی تک گرفتار کئے گئے تمام ملزمان کو ثبوت نہ ملنے پررہا کردیا گیا ہے باضابطہ طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت میں کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے کہا ہے امجد فرید صابری کا قتل ہائی پروفائل کیس ہے لیکن اس کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، امجد صابری کے قتل میں ملوث کسی بھی فرد کی باضابطہ گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم اس کیس میں بہت سے افراد کو تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا تھا لیکن عدم ثبوت کے باعث تمام افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے امجد صابری کیس میں ملوث کسی ملزم کی تصویر جاری نہیں کی گئی لیکن میڈیا پر کسی فرد کی تصویر دکھا کا ملزم ظاہر کیا جارہا ہے جب کہ کسی بھی ایسی خبر سے تفتیش کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری قتل کیس کی ہرزاویئے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جب کہ حساس ادارے بھی اس کیس میں ہمارے ساتھ مکمل طورپررابطے میں ہیں۔دوسری جانب امجد فرید صابری کے قتل کے الزام میں گرفتار عمران صدیقی کے والد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے اور وہ کے ایم سی میں ملازم ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ گھر کا واحد کفیل ہے لیکن اسے اس طرح گرفتار کرکے لے جایا گیا جیسے وہ بھارتی ایجنٹ ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبر نشر کی گئی تھی کہ امجد فرید صابری کے قتل میں ملوث عمران صدیقی نامی ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور اس نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے جب کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے امجد صابری کے قتل کا سودا 2 لاکھ 30 ہزار روپے میں طے کیا اور واردات سے قبل 30 ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…