اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اپنے والد انیل کپور پر انحصار نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سونم کپور کے والد انیل کپور نے انہیں ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں اپنے فیصلے کرنے پر مجبور کرنے کے لیے خود سے الگ کردیا تھا۔سونم کا کہنا تھا کہ ’میرے والد نے مجھے 18 سال کی عمر میں الگ کردیا تھا، انہوں نے کہا تھا تم بالغ ہونا چاہتی ہو تو جاؤ خود آگے بڑھو‘۔ا
داکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے بعد مجھے خود ذمہ داری لینے پڑی اور میں نے ایسا کیا اور میرے لیے یہ سب سے بہترین کام تھا، کیا آپ جانتے ہیں انہوں نے مجھ سے کیا کہا، انہوں نے کہا میں تمہارے لیے کبھی کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہوں گا، میں یہ بتا سکتا ہوں کہ کیا غلط اور کیا صحیح ہے لیکن آخرمیں اپنا فیصلہ تمہیں خود کرنا ہوگا‘۔واضح رہے کہ سونم کپور نے بولی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 22 سال کی عمر میں 2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ کے ساتھ کیا تھا، اس فلم میں سونم کپور کے ہمراہ رنبیر کپور نے اہم کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ’نیرجا‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، اس فلم میں سونم کی اداکاری کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔
’’مجھے میرے والد نے الگ کیوں کر دیاتھا؟‘‘ معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے بتا ہی دیا
23
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں