اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نےایان علی کےوارنٹ گرفتاری عبوری طورپرمعطل کر دیئے، ایان علی کے وکیل نے ورانٹ گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، وکیل کا کہنا تھا کہ کسٹم انسپکٹر قتل کیس کی وجہ سے ایان علی کی جان کو خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم انسپکٹر اعجاز قتل کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، ایان علی کے وکیل نے ورانٹ گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسٹم انسپکٹر قتل کیس کی وجہ سے ایان علی کی جان کو خطرہ ہے، کسٹم انسپکٹر اعجاز کے قتل کے موقع پر ماڈل ایان علی جیل میں تھی، ان پر قتل کا الزام بے بنیاد ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مجسٹریٹ کے جاری کردہ ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں، یہ وارنٹ ایان علی کی گرفتاری کےلیے کرنسی اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کے قتل کیس میں جاری کیے گئے تھے۔
ماڈل ایا ن علی نے پھر اپنا کا م کر دکھا یا
22
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں