ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہیں لیکن دونوں اداکار اپنے تعلق کے حوالے سے میڈیا پر لب کشائی سے گریز کرتے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی کی خاموشی کے ساتھ منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھیں جس پر اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔
دپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ سے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہیکہ جو لوگ میری شادی کا انتظار کررہے ہیں انہیں آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے منگنی، شادی اور بچے پیدا کرنے کا کوئی شوق نہیں اس لیے میں کسی صورت منگنی یا شادی کاارادہ نہیں رکھتی۔واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
دپیکا نے رنویر سے منگنی کی خبروں کی تردید کردی
22
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں