ممبئی /لاہور( این این آئی)پاکستان کے معروف کامیڈین نسیم وکی بھارتی ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو ’’دی کپل شرما شو ‘‘میں شامل ہوگئے۔شو میں ان کے ساتھ بوا کے نام سے مشہور اداکارہ اپاسانا سنگھ کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے جس میں دونوں اداکار میاں بیوی کا کردار نبھائیں گے۔گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شو کی شوٹنگ میں حصہ لیا جس کے بعد دونوں اداکاروں کی شو کے لیے ریہرسل کرتے ہوئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بیحد سراہا جارہا ہے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شو میں شامل ہونے کی تصدیق کردی ہے