کراچی(آئی این پی)معروف قوال امجد صابری قتل کیس میں اہم پیشرفت ، ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو معروف قوال امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس کے مطابق امجد صابری کے قتل کی منصوبہ بندی مجموعی طور پر سات افراد نے کی تھی جبکہ بعد میں 3 موٹرسائیکلوں پر5 سوار جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ ملزمان نے امجد صابری کی ریکی بھی کی ۔ ذرائع کے مطابق امجد قتل کیس میں اہم پیش رفت کے طور پر دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔اس حوالے سے پولیس کاکہناہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے ۔