ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان ممبئی ایئر پورٹ پر حکام سے لڑ پڑے

datetime 20  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر نئے تنازعہ میں پھنس گئے، جب وہ دہلی جانے کیلئے ممبئی ایئر پورٹ پر تاخیر سے پہنچے اور ایئرپورٹ حکام سے الجھ پڑے۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہیں، جب سلمان خان دہلی جانے کے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے، جہاں پندرہ منٹ تاخیر سے آنے کے سبب ایئرپورٹ حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی، جس پر دبنگ خان غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے جھگڑ پڑے۔
سلمان کا کہنا تھا کہ میں اسی پرواز میں جانا چاہتا ہوں لیکن ایئر لائن حکام نے سلمان کی درخواست پر توجہ نہ دی اور انکو اگلی پرواز میں جانے کا کہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا وستارا ایئر لائن کے اسٹاف سے جھگڑا ہوا، سلمان خان نے ایئرلائن اسٹاف سے درخواست کی کہ ایڈجسٹ کرکے انھیں جانے دیا جائے لیکن انکی نہیں سنی گئی اور پرواز سپر اسٹار کی پرواہ کئے بغیر روانہ ہوگئی۔تاہم بالاخر فلموں کے سلطان کو ویٹنگ روم میں انتظار کرنا پڑا اور اگلی فلائٹ سے وہ دلی کے لیے روانہ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…