اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار نے اہم انکشافات کر دیئے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ماڈل گرل ایان علی ایک سال سے ایک معاملے میں پھنسی ہوئی ہیں۔ اگر ایان علی ایک معاملے میں پھنس کر چھوٹی منی لانڈرنگ کیس میں پیشیاں بھگت سکتی ہیں تو دوسری خواتین بھی پیشیاں بھگت سکتی ہیں۔ سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ قانون کی بالا دستی کی بات ہوگی کہ ایک خاتون جو پیشیاں بھگت رہی اس کی طرح دوسری خواتین جو منی لانڈرنگ کے بڑے کیسز میں ملوث ہیں ان کو بھی کٹہرے میں لایا جائے۔
سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایان علی اور ثانیہ نامی ایک خاتون منی لانڈرنگ کیسز میں عدالت کے چکر لگا رہی ہیں۔ ان کے بعد سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی سیاسی خاتون شخصیت کی باری آئے گی۔ ان سیاسی شخصیت کا تعلق پاکستان کے بڑے ناموں سے ہے ۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد ۔۔ اہم ترین خاتون سیاسی شخصیت کی گرفتاری ہو سکتی ہے سینئر تجزیہ نگار کے اہم انکشافات
20
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں