منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے بعد بھائی کا ایسا شرمناک اقدام کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متنازعہ ماڈل واداکارہ قندیل بلوچ حقیقی بھائی نے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ سی پی اوملتان اظہر اکرام نے قتل کی تصدیق کر دی۔ اظہر اکرام نے کہا کہ قندیل بلوچ کے والد نے قتل سے متعلق پولیس کو ٹیلی فون پر بتایاتھا ۔ پولیس قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق قندیل بلوچ کے والد عظیم نے بتایارات کو قندیل بلوچ کا اپنے بھائی سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا۔
قندیل بلوچ کے والد کے مطابق وہ اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ چھت پر سو رہے تھے کہ وسیم نے قندیل بلوچ کو قتل کر دیا اور نقدی اور موبائل کے ہمراہ فرار ہو گیا۔ قندیل کے والد عظیم نے کہا کہ میں جب سو کر اٹھا اور نیچے آیا تو اس وقت 10 بج چکے تھے۔ قندیل بلوچ کو جگایا گیا تو وہ نہ جاگی ۔ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ وہ مر چکی ہے۔ قندیل بلوچ چاند رات سے نواحی علاقہ مظفر گڑھ  میں مقیم تھیں۔معروف ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…