منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

سلمان خان نے فلم ’سلطان ‘ میں عمران خان کے کون سے مشہور الفاظ بولے؟

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ اگرچہ سٹوری کاپی کرنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنی رہی ہے لیکن فلم بینی کے شوقین افراد نے ’سلطان ‘ کو نہ صرف کامیاب کروایا بلکہ اسے تاریخی بزنس کرنے والی فلموں میں لا کھڑا کیا۔ فلم سلطان پر جہاں ایک دوسری فلم کی کہانی چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا وہیں پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ مقبول شخصیت عمران خان کے مشہور الفاظ کو کاپی کیا گیا جسے سلمان خان نے ’’رنگ‘‘ میں ادا کیا۔
سلمان خان نے فلم سلطان میں ایک موقع پر ڈائیلاگ ادا کیا تھا کہ ’’کوئی شخص اس وقت تک ہار نہیں سکتا جب تک وہ ہار نہ مان لے‘‘ ۔ فلم’سلطان‘ میں سلمان خان نے جو ڈائیلاگ ادا کیا وہ عمران خان کا NA-122 کے ضمنی انتخابات کے موقع پر مشہور جملہ تھا۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایک دوسرے ڈائیلاگ میں کہا تھا کہ ’’تمہیں تب تک کوئی نہیں ہرا سکتا‘ جب تک تم اپنے آپ سے نہ ہار جاؤ‘‘۔عمران خان کے دوسرے ڈائیلاگ کو سلمان خان نے ’رنگ‘ میں فائنل فائٹ کے موقع پر ادا کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…