کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی بیوہ کی طبیعت خراب ہو گئی‘ تفصیل کے مطابق امجد صابری کی بیوہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے جس پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق قاتلانہ حملے میں امجد صابری کی شہادت کے بعد ہی سے ان کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں ، ذرائع کے مطابق شدت غم کے سبب امجد صابری کی بیوہ کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کو دو روز قبل کراچی میں فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا۔