پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

چارلی کرک کی اہلیہ نے قاتل کو معاف کر دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل)کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔تقریب میں چارلی کرک کی اہلیہ، 36 سالہ ایرِکا کرک نے ایک جذباتی تقریر کے دوران کہا کہ میرے شوہر چارلی کرک کا خواب تھا کہ وہ ایسے نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنائیں جو ذہنی طور پر غیر مستحکم ہیں اور شدت پسند خیالات رکھتے ہیں، میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں کیوں کہ چارلی بھی لوگوں کو معاف کر دیا کرتا تھا، نفرت کا جواب نفرت نہیں ہو سکتا ہے۔ایرکا کرک کی جانب سے تقریب میں کی گئی اس تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سامعین بھی اشکبار نظر آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…