ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا فٹنس کے متعلق کہنا ہے کہ فٹنس کے بارے میں وہ بچپن سے ہی محتاط رویے کی مالک ہیں۔ وہ ہمیشہ سکول میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ کھیل ذہنی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا انسان جب جسمانی طور پر فٹ رہتا ہے تو نہ صرف اس کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وہ خوش بھی رہتا ہے۔