ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان اپنی بیٹی ایرا خان کے لیے روایتی باپ بن گئے اور اکلوتی بیٹی کے یورپ کے تفریحی سفر کی اجازت کو ہر 4 گھنٹے بعد فون کرکے اپنی خیریت بتانے سے مشروط کردیا۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامرخان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکار اپنی فلموں میں مصروفیت کے باوجود اپنے بچوں کو پھرپور وقت دیتے ہیں اور ان کی ہرطرح کی خواہش پوری کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دیتے تاہم اب اپنی اولاد سے زیادہ محبت کرنے والے عامر خان بھی روایتی باپ بن گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنی اکلوتی بیٹی ایرا کو دوستوں کے ساتھ یورپ کے تفریحی سفر کی اجازت کو ہر 4 گھنٹے بعد فون کرکے اپنی خیریت بتانے سے مشروط کردیا ہے یہی نہیں بالی ووڈ اسٹار نے بیٹی کو اپنے ساتھ جانے والوں کی بھی معلومات دینے کا کہا ہے جس پر ان کی صاحبزادی نے ناگواری کا اظہار کیا ہے جب کہ اس حوالے سے اداکارعامر خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا لیکن باپ کا کردار ضرور ادا کرتا ہوں اور میری بیٹی ایرا بڑی ہوچکی ہے اسی لیے مجھے اس کی بہت فکر رہتی ہے۔واضح رہے کہ اداکار عامر خان کی پہلی بیوی رینہ دت سے بیٹا جنید خان اور بیٹی ایراخان اور دوسری بیوی سے بیٹا آزاد راؤ خان ہیں۔
عامرخان اپنی بیٹی ایرا خان کے لیے روایتی باپ بن گئے
12
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں