ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ہالی ووڈ میں کام ملتے ہی اپنے معاوضے میں اضافہ کرتے ہوئے ایک اشتہار میں کام کرنے کا 8 کروڑ روپے طلب کرلیا۔ ڈمپل بیوٹی ہالی ووڈ میں فلم ملنے کے بعد سے ہواؤں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈیکو ن نے ایک برانڈ کی تشہیر میں3دن کے کام کیلئے8کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر برینڈ نے ڈمپل بیوٹی کو منہ مانگا معاوضہ دیدیا تو وہ فلم انڈسٹری میں عامر خان، شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کے بعد سب سے زیادہ معاضہ لینے والی شخصیت بن جائیں گی۔