جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

’فلم کچھ کچھ ہوتا ہے ‘ ننھی ادکارہ کی ایسی تصویر منظر عام پر آ گئی کہ پہچاننا مشکل

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 1998ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی شاہکار’’ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘میں بطور ’’انجلی کھنہ‘‘ اداکاری کے جوہر دکھانے والی ننھی اداکارہ کو آج آپ پہچان نہیں پائیں گے۔ انجلی کھنہ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی اداکاری سے کروڑوں لوگوں کی آنکھوں میں آنسو لانے والی ننھی اداکارہ کا اصل نام ’’ثناء سعید‘‘ ہے اور وہ 22 ستمبر 1988 ء کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں۔ بلاک بسٹر بالی ووڈ مووی ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ میں جاندار ادا کاری نے ثناء سعید کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس سپر ہٹ فلم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ہمراہ کاجول دیوگن اور رانی مکرجی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم میں کام کرتے وقت ثناء سعید کی عمر 9 سال تھی جواب جوان ہو چکیں اور انہیں دیکھ کرپہچاننا مشکل ہے۔ فلم میں ثناء سعید نے شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا جو ایک قطعاََ جذباتی کردار تھا جسے ثناء نے کمال مہارت سے نبھایا ۔واضح رہے کہ ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ ثناء سعید کی ڈیبو فلم تھی جس کے بعد انہوں نے ’’ہر دل جو پیار کرے گا‘‘ اور ’’بادل‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے۔ ثناء سعید نے جوانی میں قدم رکھنے کے بعد بھی بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا اور ایک بالی ووڈ فلم ’’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ میں سپورٹنگ کردار ادا کرتی نظر آئیں لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ ناکام ہو گئیں۔ ثناء سعید نے کچھ عرصہ ماڈلنگ بھی لیکن دال نہ گلی ‘ اس کے بعد انہوں نے بڑی سکرین سے کنارہ کر لیا‘ ثناء نے ٹیلی ویژن ڈرامے ’’بابل کا آنگن ‘‘میں بھی جاندار کردار ادا کیا ۔آج کل ثناء اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں جس کیلئے وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ ثناء کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا فیصلہ کریں گی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…