جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بچوں کیلئے بننے والی فلم ” جنگل بک “ بچے نہیں دیکھ سکتے، وجہ انتہائی دلچسپ

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بچوں میں مقبول کہانی جنگل بک پر بننے والی فلم کو انڈیا میں سنسر بورڈ نے بہت زیادہ ‘خوفناک’ قرار دے کر یو اے سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔انڈین سنسر بورڈ کے خیال میں فلم کے تھری ڈی گرافکس اور ساﺅنڈ ایفیکٹس بچوں کے لیے بہت زیادہ ‘خوفناک’ ہیں۔یو اے سرٹیفکیٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کسی فلم کو دیکھنے کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا میں بھی ڈرنی اسٹوڈیوز کی اس فلم کو ‘پیرنٹل گائیڈنس’ ریٹنگ دی گئی ہے۔
سنسر بورڈ کے سربراہ پہلاج نہلانی نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ‘جس طرح رولر کوسٹر رائیڈ پر وارننگ دی جاتی ہے، سنسر بورڈ کے پینل کو بھی ایسا لگا کہ یہ فلم بہت خوفناک ہے اور مشورہ دیا ہے کہ والدین خود فیصلہ کریں کہ یہ چھوٹے بچوں کے دیکھنے کے لیے مناسب ہے یا نہیں’۔ان کا مزید کہا تھا ‘اگر پروڈیوسرز چاہیں تو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے تھے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا، جب لوگ اس فلم کو دیکھیں گے تو وہ ہمارے خدشات کو سمجھ سکیں گے’۔سنسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی کی بجائے ٹیکنالوجی خدشات کا باعث بنی ‘اگر فلم ٹوڈی ٹیکنالوجی میں ہوتی تو اسے یونیورسل سرٹیفکیٹ دیا جاتا’۔اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر سنسر بورڈ کے سربراہ پر کافی تنقید ہوئی، اس سے پہلے بھی انڈین سنسر بورڈ تنازعات کی زد میں رہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…