ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے بادشاہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان بہت شرمیلے انسان ہیں،اداکار کا کہنا ہے کہ شاید اسی وجہ سے وہ بین الاقوامی فلم میں کام نہیں کرتے.تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ کرشمائی شخصیت کے مالک اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ جو اپنے رومانوی انداز کے باعث بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں،اداکار نے اعتراف کیا ہیکہ وہ بہت شرمیلے ہیں اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب تک ہالی ووڈ کی فلموں میں کام نہیں کیا.بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے دنیا بھر میں مداحوں کی بڑی تعداد ہے،لیکن اداکار نیاب تک ہالی ووڈ میں اپنے کام نہیں کیا، جبکہ ان کے ساتھی اداکار عرفان خان، پرینکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون ہیں جو ہالی ووڈ فلموں میں کام کررہے ہیں.شاہ رخ خان محسوس کرتے ہیں کہ وہ محب وطن شخص ہیں اور ہندوستانی سنیما کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں،اداکار کا کہنا تھا چونکہ وہ بہت شرمیلے انسان ہیں، جس کے باعث وہ نئے لوگوں کے درمیان پْرسکون محسوس نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بین الاقوامی پروجیکٹس میں اپنی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے ہیں.۔