ممبئی(این این آئی) آج کل بالی ووڈ میں کون ہے جو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند نہ ہو لیکن جب ان کی سابقہ دوست ایشوریہ رائے سے یہی سوال پوچھا گیا تو وہ آگ بگولہ ہی ہوگئیں۔بالی ووڈ میں آج کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے میں سلمان خان کا بہت بڑا ہاتھ ہے ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں ایشوریہ رائے بچن، سابق ملکہ حسن کی کبھی سلمان خان سے اس قدر گہری دوستی تھی کہ بات شادی تک جاپہنچی تھی لیکن اسے قسمت کے کھیل کہیے یا کچھ اور، دونوں کے راستے الگ ہوئے اور ایشوریہ نے ابھیشیک بچن سے شادی کرلی۔ایشوریہ رائے اور ابھیشک بچن کی 4 سالہ بیٹی بھی ہے لیکن آج بھی حالت یہ ہے کہ سلمان خان کے منہ سے ایشوریہ کے بارے میں کوئی بات نہیں نکلتی اور ایشوریہ بھی اپنے سامنے سلو میاں سے متعلق کوئی بات برداشت نہیں کرتیں، گزشتہ روز بھی ایشوریہ رائے اس وقت آپے سے باہر ہوگئیں جب وہ اپنی نئی فلم سربجیت کی تشہیر کے لئے میڈیا کو انٹرویو دے رہی تھیں۔صحافی نے جب سوال کیا کہ کیا وہ اب سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کریں گی تو وہ یکدم ہی آگ بگولہ ہوگئیں اور اپنی نشست سے اٹھ کر جانے لگیں، منتظمین نے انہیں بڑی مشکل سے روکا اور اس یقین دہانی پر بیٹھی کہ انٹرویو سے سلمان خان سے متعلق پوچھا گیا سوال اور ان کا ردعمل دونوں ہی ایڈٹ کردیئے جائیں گے۔