ممبئی(آئی این پی)90 کی دھائی میں ہندی سینما کی راج دھانی پر راج کرنے والی اداکارہ سری دیوی آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘مام’’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق 52 سالہ سری دیوی سخت سردی کے باوجود اپنی ہوم پروڈکشن فلم ‘‘مام’’ کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ خیال رہے فلم کی شوٹنگ پہاڑی علاقوں میں جاری ہے جہاں مسلسل برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی 7 سینٹی گریڈ ہے۔زرائع کے مطابق شدید سردی کے باعث عملے کے بعض اراکین کی حالت بھی خراب ہوگئی ہے جس پر سری دیوی نے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے ہیٹرز منگوا لئے تاہم ان کا کہنا ہے کہ موسم کی سختی کے باوجود فلم مام کی ٹیم تمام مناظر کی عکس بندی کے لئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ 1999 ء میں سپرہٹ فلم ’’جدائی‘‘ کے بعد سری دیوی نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر بونی کپور سے شادی کرلی تھی اور اس کے بعد 2013 ء میں ان کی بولی ووڈ میں دوبارہ انٹری فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ سے ہوئی