کٹھمنڈو (آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے ائیرپورٹ پر پہنچیں تو ان کا استقبال کرنے کیلئے خود نیپال کے آرمی چیف ائیر پورٹ پہنچ گئے ، جس کے بعد سے نیپال میں آرمی چیف کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دوسری جانب نیپالی آرمی کے سینئر افسران ملائکہ اروڑا کے استقبال کیلئے بھی ائیرپورٹ پہنچے۔ نیپال کے عوام اور میڈیا کی جانب سے آرمی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، جس کے باعث وزیر اعظم نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کر لی