کراچی (آئی این پی)پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر اپنی 36ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی شاندار گانے دینے والے علی ظفر 36 برس کے ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں خصوصی طور پر علی ظفر کی سالگرہ منائی گئی۔علی ظفر نے اپنے کیریئر کا آغاز میوزک کمپوزر کی حیثیت سے کیا۔ وہ صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ شاعر، موسیقار اور ایک فنکار بھی ہیں۔ انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے اپنی تعلیم حاصل کی۔علی ظفر کی شہرت کا آغاز ان کے گانے ’چھنو‘ سے ہوا۔ اس گانے کی البم ’حقہ پانی‘ کی دنیا بھر میں 50 لاکھ کاپیز فروخت ہوئیں۔علی ظفر نے پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کی طرف اڑان بھری۔ ان کی فلمیں ’تیرے بن لادن‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، ’لندن پیرس نیویارک‘، ’ٹوٹل سیاپا‘، ’کل دل‘، اور ’چشم بدور‘ اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں اور عل ظفر کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ آج کل وہ تیرے بن لادن کا سیکوئل بنانے میں مصروف ہیں۔علی ظفر بہترین گلوکاری پر اب تک 4 لکس اسٹائل ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔ بھارت میں فلم فیئر ایوارڈز کے لیے بھی انہیں نامزد کیا جا چکا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
وراثت
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی



















































