ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ اداکار سیف علی خان جلداپنی نئی آنے والی فلم ”شیف“میں شیف کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خصوصی طور پر کھانا پکانا سیکھنے کیلئے کوکنگ کلاسز جوائن کر لی ہیں۔واضح رہے ایئر لفٹ ڈائریکٹر راجہ کرشنا میمن 2014ءمیں نشر کیے جانے والے مشہور امریکی ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل ”شیف“کا ہندی ورژن فلم کی صورت میںبنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ، جس میں مرکزی کردار سیف علی خان ادا کرتے نظر آئیں گے۔راجہ نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سیف علی خان مذکورہ ڈرامہ سیریل کیلئے پورے دو ماہ تک کھانا پکانے کی تربیت حاصل کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ سیف علی خان بذات خود بھی اس فلم میں اداکاری کیلئے بے حد پر جوش ہیں جس بنا پر انھیں کھانا پکانے کے انھوکے تجربے سے گزرنا آسان لگ رہا ہے۔تاہم تاحال فلم کی ہیروئن کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔