پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نوازالدین صدیقی اپنی ریلیز ہونے والی فلم رمن راگھو2.0 کےلئے کانز فلم فیسٹیول کےلئے روانہ

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ میں ایک کے بعد ایک فلموں سے کامیابی حاصل کرنے والے اداکار نوازالدین صدیقی اپنی ریلیز ہونے والی فلم رمن راگھو2.0 کےلئے کانز فلم فیسٹیول کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔فیسٹیول میں نواز اپنے قریبی دوست اور ڈیزائنر جاس اروڑا کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق نوازالدین کا اپنے کانز کے سفر پر روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کانز میں میرا تیسرا سال ہے اور رمن راگھو 2.0 میری 8ویں فلم ہے جو کانز میں جارہی ہے۔کانز میں پہنے جانے والے اپنے لباس کے حوالے سے نواز نے کہاکہ جب میں پہلی بار کانز گیا تھا میں نے ایک لوکل درزی کا بنایا ہوا لباس پہنا، اس بار میں نے سب کچھ ڈیزائنر کے ہاتھوں میں چھوڑا ہے اور مجھے امید ہے وہ وہی ڈیزائن کریں گے جو مجھ پر اچھا لگے۔نواز نے کانز کےلئے روانہ ہونے سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو جانے کا پیغام دیا۔واضح رہے کہ نواز اس وقت کئی فلموں میں کام کر رہے ہیں جن میں رئیس اور علی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…