ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نرگس فخری جب بھارت سے نیو یارک کےلئے روانہ ہوئیں تو کافی قیاس آرائیاں نے جنم لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ اطلاعات ایسی بھی تھیں کہ انہوں نے یہ قدم بوائے فرینڈ ادے چوپڑا سے بریک اپ کی وجہ سے اٹھایا جنہوں نے نرگس سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں اداکارہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ نرگس نے ایک سال کے دوران تین فلمیں لگاتار شوٹ کی ہیں جس کے بعد وہ بہت تھک گئی ہیں اور مختلف قسم کے طبی مسائل کا بھی شکار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلم اظہر کی شوٹنگ کے دوران انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم انہوں نے فلم کی شوٹنگ اور پروموشن کو مکمل کیا۔ترجمان نے ان کی خراب صحت کا ذمہ دار ان کے مشکل شیڈول کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نرگس نے ہاو¿س فل تھری کے ڈائریکٹر ساجد سامجی سے فلم کی پروموشن کےلئے معذرت کرتے ہوئے نیو یارک واپس جانے کی درخواست کی تاکہ وہ اپنی صحت کو درست کرسکیں۔