ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکار عرفان خان نے کنگنا رناوت کیساتھ کام کرنے کیلئے شرط عائد کردی ۔ اپنی آنیوالی فلم مداری کی تشہیری تقریب کے دوران عرفان خان نے سکینڈل کوئین کنگنا رناوت کے بارے میں کہا تھا کہ میں ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں کنگنا کیساتھ صرف ایک شرط پر کام کرنا چاہونگا کہ وہ کسی فلم میں ہیرو جبکہ میں ہیروئن کا کردار ادا کروں۔ کنگنا کی نئی فلم رنگون میں سیف علی خان اور شاہد کپور اہم کرداروں میں نظر آئینگے۔