ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور ہندی فلم انڈسٹری میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکارسنجے دت کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔واضح رہے بولی ووڈ سٹارز سلمان خان اور سنجے دت کے درمیان گہری دوستی کا رشتہ قائم تھا۔ علا وہ ازیں جب سنجے دت جیل میں قید و بند صعوبتیں جھیل رہے تھے اس وقت بھی سلمان خان انکے ساتھ متواتر رابطے میں رہتے تھے۔ تاہم جب سے سنجے دت جیل سے رہا ہوئے ہیں دونوں دوستوں کے تعلق پر برف سے جمنے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد گرینڈ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان نے پارٹی تو کیا سنجے دت سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا اور اب سلو میاں نے سنجو بابا کو تقریبات میں نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور سنجے دت درمیان اس سرد جنگ کی وجہ سنجوبابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیرکپور کو قرار دیا جارہا ہے