ممبئی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کی زندگی پر فلمائی جانے والی فلم ’’اظہر‘‘آج نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہے۔ اظہر میں بولی ووڈ سٹار عمران ہاشمی نے کرکٹر اظہرالدین کا کردار ادا کیا ہے۔37سالہ اداکار نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ اظہر میں وہ مختلف خواتین کے ساتھ بوس کنار کرتے نظر آئے لہٰذا فلم دیکھنے کے بعد انکے بیٹے نے انتہائی معصوم انداز میں سوال کیا کہ ان میں سے میری ممی کون ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میرے چھ سالہ بیٹے کو کھیلوں میں بے حد دلچسپی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے بھی یہ فلم دیکھی اور ایسا معصومانہ تبصرہ کیا۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ انکے پرستار صرف انکی فلم بوس کنار کا ایک دو منظر دیکھنے کیلئے نہیں آتے بلکہ وہ جانتے ہیں کہ فلم کی کہانی بھی جاندار ہو گی۔واضح رہے اظہر میں عمران ہاشمی کے ہمراہ اداکارہ نرگس فخری ، لارا دتا اور پراچی ڈیسائی نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں