لندن(نیوزڈیسک) ہالی وو ڈ اداکارجانی ڈیپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو وہ لازماً امریکہ کے آخری صدر ثابت ہوں گے۔ان کی جیت وائٹ ہاؤ س کی تذلیل ہو گی۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ایلس تھرو دی لکنگ گلاس‘‘کے پریمیئر میں شرکت کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر چینل 5کی منی سٹیفنسن سے گفتگو کرتے ہوئے جانی ڈیپ نے کہا کہ اگر ٹرمپ رواں سال انتخابات میں فاتح قرار پا گئے تو انکی جیت لازماً تاریخی اہمیت حاصل کر جائے گی۔علا وہ ازیں ٹرمپ کی جیت انکے لئے بھی تاریخی ہو گی کیونکہ انھیں قوی امید ہے کہ وہ امریکہ کے آخری صدر ہوں گے۔پائریٹس آف دی کریبیئن سٹارکا کہنا تھاکہ وہ کسی صورت ایسے متنازعہ کھرب پتی تاجر کی حمایت نہیں کر سکیں گے جس کی سوچ پرانھیں بالکل یقین نہیں ہے