پشاور( نیوز ڈیسک)پشاور کی لوکل ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ پشاور جلسے میں مجھ سے بد تمیزی ہونے کے بعد پولیس نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ماڈل عینی خان کا کہنا تھا کہ کسی سازش کے تحت عمران خان کے جلسے میں نہیں گئی تھی،میں تو عمران خان سے ملنے ،ان کو تحفہ دینے اور شادی کی پیشکش کرنے گئی تھی،مجھے کیا معلوم تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں بعض درندے بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے مجھ سے بد تمیزی کی تھی لیکن پولیس اور نہ انتظامیہ نے کوئی ایکشن لیا۔