پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے جلسے میں بدتمیزی کاشکار ہونے والے ماڈل عینی خان نے واقعہ کو سازش قرار دینے کے تاثر کو بے بنیاد قراردیدیا، عمران خان کو گفٹ دینے کیلئے جلسہ گاہ آئی تھی،کارکنوں کی بدتمیزی سے دھچکا لگا ہے۔پشاور پریس کلب میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ماڈل عینی خان کا کہناتھا کہ پشاور میں عمران خان کے جلسے کے بارے میں سن کر ان کی خوشی کی انتہا نہ تھی اور جلسہ گاہ آکر عمران خان کو گفٹ دینا چاہتی تھی مگر کارکنوں کی جانب سے بدتمیزی پردھچکا لگا ہے، ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے واقعہ کو سازش قرار دیا تھا مگر یہ سازش نہیں عمران خان کو آئیڈیل بنا کر گئی تھی، کیٹ واک کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ماڈل کے لئے کیٹ واک ضروری ہوتی ہے اور کیٹ واک وہاں میڈیا کی توجہ کیلئے کیا گیا تھا ۔عینی خان کا کہناتھا کہ واقعہ کے بعد کسی نے بھی ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا البتہ وہ ضرور عمران خان سے ملاقات کرے گئی ۔