منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے سپر سٹارز بارے سلمان خان کی رقت انگیز گفتگو، کون کیا تھا ؟ سب بتا دیا

datetime 12  مئی‬‮  2016
Bollywood actor Salman Khan (L) speaks during an interview in Dubai, May 1, 2010. Photo by Satish Kumar
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب انہیں فلمی صنعت میں اپنی جگہ قائم رکھنے کے لیے خاص محنت نہیں کرنی پڑتی تاہم بولی وڈ میں دبنگ اداکار کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے اس سوچ کو بالکل غلط قرار دیا ہے۔ہندوستان کی ایک ویب سائٹ بولی وڈ لائف کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے بولی وڈ میں اپنا تجربہ، دوسرے اداکاروں سے مقابلہ اور کامیاب حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی کوشش کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔سلمان خان کا کہنا تھا ’فلمی صنعت میں اب ہر کسی کے لیے گزارا کرنا بہت مشکل ہے، ایسے بہت سے لوگ نظر آتے ہیں جو کامیاب نہیں ہوسکے لیکن پھر وہ کہتے ہیں ’آپ جانتے ہیں نہ یہاں کیسے کام ہوتا ہے، وہ ایک فلمی گھرانے سے ہیں یا ان کا بوائے فرینڈ سپر اسٹار ہے اور ہمارا کوئی سپورٹ اور گاڈ فادر نہیں۔50 سالہ سلمان نے ایسے اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا کون سا گاڈ فادر تھا؟ شاہ رخ خان کا کون سا گاڈ فادر تھا؟ عامر خان کی سپورٹ کیا تھی؟ اکشے کمار نے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کی، اجے دیوگن ایک فائٹ ماسٹر کا بیٹا تھا، میں ایک لکھاری کا بیٹا ہوں، شاہد کپور بھی ایک اداکار کا بیٹا ہے، کیا بڑے اداکاروں کے بچے کام نہیں کرتے یار؟واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 کی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں ایک معاون اداکار کے طور پر کیا تھا، اس کے بعد 1989 میں مرکزی کردار میں ان کی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سامنے آئی جس سے سلمان کے کامیاب کیرئیر کا آغاز ہوا۔سلمان کا مزید کہنا تھا کہ کیرئیر کے ہر دور میں کوشش اور جدو جہد کرنا اچھی بات ہے۔ان کا کہنا تھا ’فلم انڈسٹری کسی کی جاگیر نہیں، صرف مداحوں کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ کسی فلم کا ٹکٹ خریدیں یا نہیں، ہمارے لیے انڈسٹری میں قدم رکھنا مشکل تھا اور آج بھی یہاں موجود رہنا اتنا ہی مشکل ہے اور وقت کے ساتھ یہ مزید مشکل ہوگا، لیکن زیادہ مشکل ہونا ہی بہتر ہے اس سے ہم اپنی اداکاری اور اپنے سنیما کو مزید بہتر کر سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…