جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ میرا نے بالاخر بڑا اعلان کرہی دیا

datetime 11  مئی‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی)اداکارہ میرا نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیاہے تاہم انہوں نے کہاہے کہ وہ ٹی وی ڈراموں میں کام جاری رکھیں گی۔تفصیلات کیمطابق اداکارہ میرا کی نئی فلم ہوٹل ریلیز ہونے جارہی ہے،جس کے لیے وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز کراچی آئی ہیں،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میرا نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ وہ اب فلم انڈسٹری کے لیے مزید کام نہیں کریں گے،تاہم ٹی وی ڈراموں کے لیے دستیاب ہوں گی۔اس موقع پر میرا نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے کے بجائے ان کی ریلیز ہونے والی فلم ہوٹل دیکھیں،انہیں فلم ضرور پسند آئے گی۔میرا نے بار بار کہا کہ وہ ہوٹل ریلیز کرنے جا رہی ہیں جس پر صحافی حضرات بھی شش و پنج کا شکار ہو گئے کہ شاید میرا کوئی ہوٹل لانچ کرنے جارہی ہیں تاہم اس موقع پر فلم پروڈیوسر نے تصحیح کی کہ اداکارہ مِیرا کوئی ہوٹل نہیں بلکہ اپنی نئی فلم ہوٹل ریلیز کرنے جا رہی ہیں۔میرا کی نئی فلم ہوٹل نفسیاتی الجھنوں کی سنسنی خیزی پر مشتمل ایک رومانوی فلم ہو گی جس کے مصنف و ہدایت کار خالد حسن ہیں۔یہ سوال اپنی جگہ کہ متنازعہ کردار، اور اپنے مخصوص اندازِ گفتگو سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا کی یہ فلم مداحوں سے پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائے گی یا نہیں، لیکن میرا کا فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان ان کے مداحوں کے لیے مایوسی کا باعث ضرور بنے گا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…