ممبئی( آن لائن ) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہاجواداکاری کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں سے بھی مالا مال ہیں۔وہ بہت اچھی مصوری کرتی ہیں۔انھوں نے کئی زبردست قسم کی پنٹنگز تیار کر رکھی تھیں جنھیں انہو ں نے حال ہی میں نیلام کردیا ہے۔سوناکشی سنہا نے اپنے فن پارے اس لیے نیلام کیے ہیں کہ ان سے حاصل ہونے والی آمدنی وہ چھاتی کے کینسر کے مریضوں میں تقسیم کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا کے فن پاروں کی ممبئی میں نیلامی کی گئی جن کی اچھی خاصی رقم جمع ہوگئی۔