لاہور ( این این آئی) فیملی کورٹ نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ میں خلع کے لئے دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کر رکھا تھا کہ شوہراحمد بٹ کے ساتھ اب ان کے معاملات خراب ہوچکے ہیں، بارہا منت سماجت کے باوجود شوہر لڑائی جھگڑے سے باز نہیں آتے، پہلے بھی بچے کی خاطر تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر تعلقات بہتربنانے اور ظلم سہہ کر بھی زندگی گزارنے کی کوشش کی لیکن اب روز روز کے لڑائی جھگڑے کی وجہ سے شوہرکے ساتھ رہنا محال ہوگیا ہے اوران جھگڑوں کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبا کا شکار ہوچکی ہیں۔میں علیحدگی کے حصول کے لئے اپنا حق مہر بھی چھوڑنے کے لئے تیارہوں۔لہٰذا عدالت اس کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرئے۔ فیملی کورٹ نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی ۔