لاہور (ا ین این آئی) پولیس نے اپنے ڈرائیور کی رہائی کے لئے آنے والی معروف گلوکار صنم ماروی کو بھی تلخ کلامی کرنے پر حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ صنم ماروی کے ڈرائیور نے نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ایک دکاندار کو 500روپے کا جعلی نوٹ دیا جس کا علم ہونے پر دکاندار نے پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر دی ۔ نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ جس پر گلوکارہ صنم ماروی اپنے ڈرائیور کی رہائی کے لئے تھانے پہنچیں تو ان کی بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا جس پر پولیس نے انہیں بھی حراست میں لے لیا ۔