پشاور(این این آئی)پی ٹی آئی کے پشاور جلسہ میں کارکنوں کی جانب سے بدتہذیبی کا سامنا بننے والے گلوکارہ عینی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو پروپوز کرنے جلسہ میں آئی تھی لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی خان نے کہاکہ عمران خان کو دیکھنے کیلئے پہلے جلسہ گاہ میں گئی تھی ڈر تھا کہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔ عمران خان کو پروپوز کرنا چاہتی تھی ، کیا کسی کا فین بننا غلط بات ہے؟ تاہم پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی انتظامیہ میرے ساتھ بدتمیزی کا نوٹس لے۔