لاہور ( این این آئی) گلوکارہ فریحہ پرویز اور ان کے شوہر گلوکار نعمان جاوید میں خلع کی مرکزی وجہ سامنے آگئی ، گلوکارہ شبنم مجید اور گلوکار نعمان جاوید کی مشترکہ ویڈیو البم دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ بنی ۔ذرائع کے مطابق ایک سال قبل گلوکارہ شبنم مجید اور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر گلوکار نعمان جاوید نے ” میری زندگی ہے “ البم تیار کی تھی اور دو ماہ قبل اس البم کی ریلیز کے بعد گلوکارہ فریحہ پرویز اور ان کے شوہر نعمان جاوید کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا جس سے دل گرفتہ ہو کر نعمان جاوید نے خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی تھی ۔ مگر ڈاکٹروں کی بروقت طبی امداد کے باعث ان کو نئی زندگی ملی ۔ تاہم نعمان جاوید کے صحت یاب ہونے کے باوجود فریحہ پرویز کے شبنم مجید کے ساتھ ویڈیو البم ریلیز کرنے پر اپنے شوہر نعمان جاوید کے ساتھ اختلافات برقرار رہے اور حالات اس قدر خراب ہو گئے کہ گلوکارہ فریحہ پرویز نے نعمان جاوید سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے ۔