لاہور( این این آئی)نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے خلع کےلئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ،عدالت نے فریقین کو آج منگل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ۔حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی ،آئے روز کے جھگڑوں اور تشدد کیوجہ سے اب مزید ساتھ نہیں رہ سکتی ۔حمیر اارشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حق مہر بھی چھوڑنے کیلئے تیا رہوں طلاق دلوائی جائے ۔ سول جج فیملی کورٹ جویریہ ملک نے حمیرا ارشد کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو آج منگل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ حمیر اارشد اس سے قبل بھی علیحدگی کے لئے درخواست دائر کر چکی ہیں لیکن مشترکہ دوستوں نے دونوں کے درمیان صلح کرا دی تھی ۔یاد رہے کہ تین روز قبل گلوکارہ فریحہ پرویز بھی اپنے شوہر گلوکار نعمان جاوید سے خلع کے لئے عدالت سے رجوع کر چکی ہیں۔